خوفناک جزیرہ
خوفناک جزیرہ - قسط:01 سراج انور میرا نام فیروز ہے، ایک غریب ماں باپ کا لڑکا ہوں، ابھی میری عمر صرف بائیس سال کی ہے۔ لیکن اس عمر میں ایسی ایسی تکلیفیں اور ایسی مصیبتیں میں نے جھیلی ہیں جن کو یاد کر کے کلیجہ منھ کو آتا ہے ۔ ایسے عجیب و غریب واقعات اور اتنی حیرت انگیز باتیں مجھے اپنے سفر میں پیش آئی ہیں کہ میں انہیں اس وقت بیان کرتے ہوئے لرز رہا ہوں ۔ میری اب تک کی زندگی آفتوں اور تکلیفوں میں ہی بسر ہوئی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں بڑا با ہمت ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی یہ داستان لکھ رہا ہوں ورنہ کسی دوسرے کے بس کا یہ کام نہ تھا ، کیوں کہ ایسی داستان کو لکھنے کے لئے انسان کے سینے میں پتھر کا دل ہونا چاہئے ۔ میں نے جس سفر کے بارے میں اوپر لکھا ہے وہ آج سے کوئی آٹھ سال پہلے شروع ہوا تھا ۔ میں دلی کے ایک ہوٹل میں بیرا تھا ، اس ہوٹل میں دنیا بھر کے سیاح آتے جاتے رہتے تھے ۔ اس لئے مجھے نئے نئے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا رہتا تھا ۔ جب یہ لوگ اپنے ملکوں کی باتیں کرتے تو میں بھی سنتا۔ یہ باتیں سنتے سنتے میرے دل میں بھی اشتیاق پیدا ہوتا کہ کاش کسی طرح میں بھی دوردراز کا سفر کروں! مجھے کیا ...