Posts

Showing posts with the label سالم غلام

سالم غلام کا واقعہ

 ‏مدینہ میں ایک یہودی تھا وہ ملکِ شام گیا تاکہ تجارت کے لیے کچھ سامان خریدے۔ سامان خرید کر جب وہ واپس آ رہا تھا تو اس کی نظر ایک غلام پر پڑی جس کا رنگ بہت کالا تھا وہ کسی لحاظ سے بھی خریدنے لائق نا تھا۔ یہودی نے سوچا کہ اگر وہ اسے خرید لے اور اپنے شہر مدینہ میں جا کر مہنگے داموں بیچ سکتا ہے اور نفع کما سکتا ہے۔ ‏چنانچہ اس نے وہ غلام خرید لیا جس کا نام سالم تھا۔ مدینہ میں پہنچا اور سارا سامان تین دن میں بیچ دیا لیکن سالم کو خریدنے والا کوئی نہیں تھا ہر کوئی اس کی شکل و صورت دیکھ کر نظر انداز کردیتا تھا۔ یہودی نے غلام سالم سے کہا کہ وہ سامان پکڑ کے دھوپ میں کھڑا ہوجائے تو لوگ یہ سمجھیں کہ غلام بہت محنتی ہے اور دھوپ میں بھی کام کرتا ہے تو وہ خرید لیں گے۔ سالم نے ایسا ہی کیا لیکن لوگ ہوشیار تھے انہیں پتا چل گیا کہ یہ غلام محض مالک کے حکم پہ کھڑا ہے۔ مدینہ میں ایک خاتون تھیں جو اپنی خدا ترسی کی وجہ سے مشہور تھیں انھوں نے جب غلام کو دیکھا تو اسے خرید لیا اس خاتون کا نام فاطمہ تھا۔ ‏مکہ سے ایک صاحب مدینہ آئے جن کا نام حذیفہ تھا لوگوں نے انھیں مشورہ دیا کہ فاطمہ بہت پاکباز اور خدا ترس خاتو...